برلن(نیوزڈیسک )جرمن کار ساز ادارے نے گاڑیوں میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے جس کی مدد سے ڈرائیور موڑ کے آر پار آنے والی ٹریفک کو دیکھ سکے گا۔
گاڑیوں میں آئے روز نئی سے نئی ٹیکنالوجی اور سہولت متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین ایجاد جرمن کار ساز ادارے کی ہے جس نے گاڑی میں سپلٹ ویو کیمرہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ جس کی مدد سے ڈرائیور کسی بھی موڑ پر پہنچنے سے پہلے ہی دائیں بائیں سے آنے والی ٹریفک کو بھی دیکھ سکے گا۔
گرل میں لگے کیمرے کو ایکٹیویٹ کرنے سے ڈرائیور موڑ کے اطراف سے آنے والی ٹریفک کو سامنے لگی سکرین پر دیکھ سکے گا۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے ٹریفک حادثوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی
موڑکے آرپارآنیوالی ٹریفک کودیکھنے کیلئے گاڑیوں میں نئی ٹیکنالوجی متعارف
27
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں