پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے وار جاری ،پنجاب میں ٹائیفائیڈ بخار نے سراُٹھا لیا ،ایک طرح کی علامات سے ڈاکٹر پریشان

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے پنجاب میں ٹائیفائیڈ بخار بھی سر اٹھانے لگا ہے۔رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ٹائیفائیڈ بخار کے 28 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔قومی روزنامے کے مطابق ٹائیفائیڈ بخار اور کورونا وائرس کی ملتی جلتی

علامات سے ڈاکٹرز پریشان ہوگئے ہیں۔رکن ایڈوائزری گروپ پروفیسر ڈاکٹر جاوید حیات کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد اب ٹائیفائیڈ بخار بھی بے قابو ہونے لگا ہے، گندا پانی اور مضر صحت خوراک ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بخار، کھانسی، جسم درد، پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اور کورونا وائرس کی علامات ہیں۔ڈاکٹر جاوید حیات نے کہا کہ ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے۔خیال رہے کہ صوبے پنجاب میں 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہیں جب کہ 890 اموات ہوچکی ہیں۔پنجاب میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے پنجاب حکومت کو دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اسے قابو کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…