کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں 500 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ بدھ کے روز دو مزید ارکان اسمبلی کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال ہوا۔ جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد دیگر ارکان اسمبلی اور وزرا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔قومی موقرنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج بروز جمعہ کے دن اب
تک کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 90290 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 629 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 53 ، اسلام آباد 41، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔