ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں نمازیوں کو مساجد میں گھروں سے جائے نمازیں لانے کا حکم دیدیا گیا 

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی پیروی کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت نے مساجد کو عبادت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد کھولے جانے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی بہت زیادہ احتیاط سے

کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گھروں سے وضو کرکیمساجد میں آئیں اور جائے نماز گھروں سے ساتھ لائیں۔اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو چہرے پر ماسک چڑھانے، مساجد کا رخ کرنے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات کریں۔سعودی عرب کیوزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ مکہ معظمہ کی مساجد کے سوا ملک کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور با جماعت نمازوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے حکومت کی طرف سے مساجد میں نماز اور عبادت کے لیے نیا میکا نزم تیار کیا ہے۔ مساجد کو اذان سے پندرہ منٹ قبل کھولا جائے گا اور فرض نماز کی ادائی کے 10 منٹ کے بعد مساجد کو بند کردیا جائے گا۔ اذان اور اقامت کیدرمیان 10 منٹ کا وققہ ہوگا۔ نمازوں کی ادائی کے دوران مساجد کے تمام دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔ عارضی طور پر مساجد سے قرآن پاک کے نسخے اور کتب اٹھا لی گئی ہیں۔نئے میکا نزم کے تحت دو نمازیوں کے درمیان دو نمازیوں کی جگہ خالی چھوڑی جائے گی جب کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھی جائے گی۔ مساجد کے تمام واٹر کولر بند کردیے جائیں گے۔ مساجد میں کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازوں کے ادائی کے دوران مساجد کی وضو گاہ کو بند رکھا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وضو گھروں سے کرکے مساجد میں آئیں۔سعودی وزیر برائے مذہبی امور آل الشیخ کی ہدایت کے مطابق جمعہ کی نماز کے لیے مساجد میں احتیاطی تدابیر کے تحت نماز جمعہ سے صرف 20 منٹ قبل اذان کی جائے گی۔ مساجد کو نماز جمعہ سے 20 منٹ قبل کھولا اور نمازا کے 20 منٹ بعد بند کردیا جائے گا۔ خطبہ جمعہ صرف 15 دینے کی اجازت ہوگی۔مساجد میں ہرطرح کے دینی اور تعلیمی درس وتدریس اور تحفیظ القرآن کا سلسلہ تا اطلاع ثانی بند رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…