برلن (آن لائن )جرمنی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے چار ماہ بعد محققین نے مریضوں کے پہلے گروپ کی انفیکشن چین کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ متعدی بیماریوں کی تحقیق پر مشتمل ماہانہ طبی جریدے ’لینسیٹ انفیکشئس ڈِزیز‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ (سارس کوو ٹو) کے متاثرہ افراد
میں پہلی علامات کی تشخیص سے قبل یا اس کے فوراً بعد ہی وہ اس وائرس کو دوسرے شخص میں پھیلا سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔ اس ریسرچ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد کووڈ انیس پر عالمی سطح پر قابو پانا مزید مشکل ہوسکتا ہے۔