ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے نئی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی جانتے ہیں کتنے وقت میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل ہو گا؟

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی) ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے نئی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ہے جس سے صرف ایک گھنٹہ میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر البرٹاو فرنینڈز نے ٹی وی پر نیو کٹ کوویڈ 19 نامی ریپڈ کٹ متعارف کروائی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کی بنائی گئی سستی ٹیسٹ کٹ صرف ایک گھنٹہ میں نتیجہ دے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کٹ کے

نتائج پی سی آر کی طرح ہیں، جس پر سات گھنٹے صرف ہوتے تھے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی کٹ کی مدد سے ٹیسٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا،نئی کٹ زیادہ مؤثر اور کم سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے۔اس کٹ کی مدد سے ان لوگوں کا جلدی پتا چلایا جاسکے گا جو وائرس کا شکار ہیں تاہم کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی۔صدر نے کہا کہ یہ کسی قوم کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے آپ کو بچاسکیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم دوسروں پر انحصار نہیں کرتے، یہی خودمختاری ہے ، جسے ہر ایک کو سمجھنا چاہئے۔وزارت صحت کو توقع ہے کہ نئی کٹ کی مدد سے اگلے 10 دن میں پہلے 10،000 ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ بہت جلد ہفتہ وار ٹیسٹوں کی تعداد 100،000 تک بڑھ جائے گی۔ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے سبب356 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور7805 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ صحت کی جانب کورونا کیسز میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…