لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کورونا وائرس سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ
شہیدمیجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایاہے اورقوم کا ہر فردشہیدمیجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے ۔شہیدمیجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہرشخص کی خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم کے دوران شہید ہونے والے میجر محمداصغر،ڈاکٹروں اوردیگرلوگوں کی عظیم قربانیوں کو قوم فراموش نہیں کرے گی۔ فرنٹ لائن پر موجودپاک فوج،رینجرز،پولیس کے افسروںوجوانوں، ڈاکٹر وںاور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے -واضح رہے کہ شہیدمیجر محمد اصغر طورخم بارڈر پرمسافروں کی سکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔