جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ہوم آئسولیشن کی اجازت دیدی،نوٹیفکیشن جاری ہوم آئسولیشن کتنے دن کی ہو گی ، گائیڈ لائن جاری

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن کی اجازت دیدی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہوم آئسولیشن کی اجازت دیتے ہوئے بتایا کہ ہوم آئسولیشن کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا ہے

صرف معمولی علامات والے مریضوں کو ہی ہوم آئسولیشن میں رکھا جاسکے گا-مریض کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی نگرانی میں ضروری سہولتوں سے مزین عمارت میں رکھا جائے گا-ہوٹلز ، سکول بلڈنگز، مساجد، ہوسٹلز، کمیونٹی سنٹر اورضروری سہولیات سے مزین عمارت میں مریض کو رکھا جاسکے گا،جس عمارت میں مریض کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جائے گا اس بلڈنگ کو روزانہ ڈس انفیکشن کیا جائے گا-ہوم آئسولیشن والی بلڈنگ میں سالڈ ویسٹ کو گائیڈ لائن کے مطابق تلف کیا جائے گا-کسی ایسی عمارت میں ہوم آئسولیشن نہیں کی جاسکے گی جہاں کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم سے وائرس پھیلنے کااندیشہ ہو-آئسولیشن کے مریض کو صرف ڈسپوزیبل برتنوں میں کھانا مہیا کیا جائے گا-ہوم آئسولیشن کا فیصلہ ڈپٹی کمشنرکی نامزد کردہ ہوم آئسولیشن کمیٹی کرے گی-ہوم آئسولیشن کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر یا ان کا نمائندہ ڈی ڈی او ہیلتھ ، چیف آفیسر شامل ہوں گے -پاپولیشن ویلفیئر، لائیوسٹاک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکارکوہوم آئسولیشن کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کریں گے-ہر اربن یونین کونسل میں 3کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ہرکمیٹی میں ایک ڈاکٹر شامل ہوگا -ہر دیہی یونین کونسل میں کمیٹی بنائی جائے گی،کمیٹی میں ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے-کمیٹی خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق ایک سے زیادہ مریضوںکو رکھنے کی گنجائش کا بھی جائزہ لے گی-ہوم آئسولیشن کی اجازت سے پہلے متعلقہ خاندان کو طریقے کار اورایس او پیز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا-ہوم آئسولیشن میں موجود مریض اپنی کنڈیشن کے بارے میں روزانہ اطلاع کرنے کا پابند ہوگا- ہوم آئسولیشن کے ہر مریض پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہوگا-ہوم آئسولیشن میں مریض کے لئے ٹیسٹنگ پروٹوکول کی پابندی بھی لازمی ہوگی -ہوم آئسولیشن کا دورانیہ 10دن ہوگا اور اسے ختم کرنے کے لئے مریض کے 2نیگٹو کورونا ٹیسٹ ضروری ہوں گے -ہوم آئسولیشن ختم ہونے پر دوسرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر مزید 5دن کے بعد نیا ٹیسٹ کرایا جائے گا-کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مریض کوعلامات ختم ہونے کے باوجود مزید 2ہفتے الگ رہنا ہوگا -وزیراعلیٰ نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کو ہوم آئسولیشن کے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…