لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ دورہ چشتیاں کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نواحی گاؤں بلال کوٹ کے ہاتھوں سے معذورنوجوان بلال احمدنے ملاقات کی۔معذورنوجوان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملازمت کا مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معذور نوجوان بلال احمد کی توجہ سے بات سنی اورملازمت دینے کاوعدہ کیا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو معذوربلال احمدکوفوری طورپر ملازمت دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بلال احمد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چشتیاںمیںسرکاری ملازمت مل گئی۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگرنے معذور نوجوان بلال احمد کو ملازمت کا تقرر نامہ دیا۔بلال احمد نے ملازمت ملنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ عثمان بزدار سچے لیڈر ہیں،وزیراعظم کی طر ح وہ بھی جوکہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں ۔اب میں روزگار کیلئے دوسروں کا محتاج نہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلال احمد جیسے سپیشل لوگ ہمارا اثاثہ ہیں۔حکومت پنجاب سپیشل افراد کو کوٹے کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔