منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

وائٹ ہاؤس نے ٹوئٹر پر نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووِند کے اکاؤنٹس کو’ ’ان فالو‘‘ کرنے کی وضاحت کردی

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن ( آن لائن )وائٹ ہاؤس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، صدر رام ناتھ کووِند کے اکاؤنٹس کو ’ان فالو‘ کرنے کی وضاحت کردی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کسی ملک کے دورے کے دوران اس کا ٹوئٹر ہینڈل (اکاؤنٹ) میزبان ملک کے اہم حکام کو ایک خاص مدت کے لیے فالو کرتا ہے۔

ٹوئٹر پر فالو کرنے کا مقصد میزبان ملک کے حکام کی جانب سے صدارتی دورے کی حمایت میں کیے گئے پیغامات ریٹوئٹ کرنا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ فروری میں امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ دفتر وزیراعظم، امریکا میں موجود بھارتی سفارتخانے، بھارت میں موجود امریکی سفارتخانے اور بھارت میں تعینات امریکی سفیر کین جسٹر کو فالو کرنا شروع کردیا تھا۔تاہم رواں ہفتے کے اوائل میں وائٹ ہاؤس نے ان تمام 6 اکاؤنٹس کو ’ان فالو‘ کردیا تھا۔اس ضمن میں ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’عام طور پر وائٹ ہاؤس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکی حکومت کے سینیئر عہدیداران اور جو مناسب لگے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرتا ہے‘۔ مثال کے طور پر صدارتی دورے کے دوران دورے کے حوالے سے میزبان ملک کے حکام کو ان کے پیغامات ریٹوئٹ کرنے کے لیے فالو کیا جاتا ہے۔اس وقت وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ نے 13 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔ان 13 اکاؤنٹس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی اور سرکاری اکاؤنٹ، خاتون اول میلانیہ ٹرمپ، نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ، پریس سیکریٹری، قومی سلامتی کونسل اور وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری اسٹیفن گرشم اور دیگر شامل ہیں۔خیال رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم اور صدر کو ان فالو کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…