اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا میں کورونا مریض 2481305، اموات 170436 ہوگئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 305 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 70 ہزار 436 ہو گئیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 64 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 862 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے

اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا بھر کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 42 ہزار 514 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 77 ہزار 856 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 ہزار 389 کورونا مریض اللہ تعالی کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 20 ہزار 852 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 228 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 265 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 383 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 4 ہزار 862 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 47 ہزار 65 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 16 ہزار 509 ہوگئیں جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 743ہو گئی۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کل کورونا کیسز 82 ہزار 758 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 140 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 90 ہزار 980 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 209 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 83 ہزار 505 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں

کل اموات 405 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 121 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 103رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہزار 137 ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 185 ہو گئی۔ملک میں 6 ہزار 984 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 4 مریض اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…