اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں مقیم والدین کی لاک ڈائون کی وجہ سے بیٹے کی آخری رسومات میں فیس بک پر شرکت ، لاکھوں لوگ اشکبار ہو گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی) کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر سے المناک کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، وبا کے پھیلا کے پیش نظر ہر ملک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی سفر تقریبا رک چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارت کے ایک خاندان کو سفری پابندیوں کے باعث

اپنے نوجوان بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کا موقع نہ مل سکا اور انہوں نے یہ رسومات فیس بک لائیو کے ذریعے دیکھیں۔اس بدقسمت خاندان کا 16 سالہ بیٹا جیول جی جومے اپریل 2004 کو پیدا ہوا اور 7 سال سے کینسر کے خلاف مسلسل جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گیا۔جیول کے کزن نے بتایا کہ جیول شارجہ کے جیمز ملینیئم سکول میں دسویں گریڈ کا طالب علم تھا۔ جیول نے دبئی کے امریکی اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی جہاں اسے دو ہفتے قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔کئی روز کی جدوجہد کے بعد 15 اپریل کو انہیں اپنے بیٹے کی میت کارگو جہاز کے ذریعے بھارت بھیجنے کی اجازت ملی تاہم خاندان کا کوئی فرد میت کے ساتھ نہ جا سکا۔جیول کے کزن نے بتایا کہ اس کا والد اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ سفر کرنا چاہتا تھا لیکن یہ ممکن نہ ہو پایا اور آخر کار انہیں اپنے بیٹے کی آخری رسومات میں فیس بک کے ذریعے شرکت کرنا پڑی۔لاکھوں لوگوں نے پانچ گھنٹوں پر محیط یہ رسومات فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعے دیکھیں۔ جیول کا خاندان ماں، باپ اور دو چھوٹے بھائیوں پر مشتمل ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…