منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس پر قابو ،متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 17  اپریل‬‮  2020 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ امارات میں صحت کی صورت حال قابو میں ہے۔عوامی بیداری پرہمیں مکمل اعتبار اور یقین ہے۔ اماراتی عوام کا مستقبل ہمیشہ اچھا اور خوشیوں سے بھرپور ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی ولی عہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے دبئی میں

صحت سے متعلق صورت حال پرغور کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی ویڈیو کے زریعے صدارت کی۔ صحت کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ شہریوں میں کرونا وبا سے لڑنے کے لیے شعور مود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارات میں کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کنٹرول میں ہے۔دوسری جانبمتحدہ عرب امارات نے جمعرات کو کرونا وائرس سے مزید دو اموات اور 460 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں اس کے کل کیسوں کی تعداد 5825 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی خاتون ترجمان نے کہاکہ یو اے ای کی وزارت صحت کے زیر اہتمام گذشتہ دو ایک روز میں 25 ہزار افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ۔اس نے مزید بتایا کہ اس مہلک وبا کا شکار 61 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 1095 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں نے احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کیا اور صحت مندانہ کردار اپنایا ، اچھی خوراک استعمال کی جس کی وجہ سے ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے سگریٹ نوشی ایسی بری عادات کو ترک کیا ۔انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھروں میں گاہے گاہے اپنے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرتے رہیں اور جس کسی کا بھی درجہ حرارت زیادہ ہو،اس کو نزدیک ترین مرکزِصحت یا اسپتال جانا چاہیے یا گاڑی ٹیسٹ مرکز سے ٹیسٹ کرانا چاہئیں۔صحت کے معاملے میں کسی کو ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…