کرونا وائرس کی وجہ سے قطر میں غیر ملکی لیبر کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

16  اپریل‬‮  2020

دوحہ (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے قطری حکومت کو کرونا کی وبا کے دنوں میں غیرملکی لیبر کیساتھ غیر منصفانہ سلوک پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں قطر پرغیرملکی کارکنوں کو گرفتار اور انہیں ملک بدر کرنے کا الزام عاید کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قطری حکومت ایسے تمام فراد کو جو کرونا کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں حراست میں لیتی اور انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کام کرنے والے سیکڑوں غیرملکی شہریوں کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں اپنا طبی معائنہ اور کرونا کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں۔ایمنسٹی نے قطر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 20 افراد کے انٹرویو کیے جنہیں مارچ میں حراست میں لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ان کی طرف سے کروناکا معائنہ کرانے کا مطالبہ تھا۔گرفتاری کے بعد انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی بلکہ انہیں حراستی مراکز میں رکھا گیا۔ حراستی مراکز میں بنیادی ضروریات سے بھی محروم رکھا گیا اور اس کے بعد انہیں نیپال بھیج دیا گیا۔عالمی ادارے کا کہناتھا کہ قطر غیرملکی لیبر کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اورہدایات کی روشنی میں کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کر ہا ہے۔ لیبر کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں علاج کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کرکے ملک بدر کردیا جاتا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ قطری حکومت کی جانب سے غیرملکی ملازمین کا کرونا کے ٹیسٹ کرانے میں عدم تعاون اور لیبر کے معاملے میں دوحا کا معاندانہ رویہ باعث تشویش ہے۔قطری حکومت کوملک میں کام کرنے والے کارکنوں کی ہرممکن مدد کرنا ہوگی اور قطر عالمی قوانین کے تحت ایسا کرنے کا پابند ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی کوشش کرنے والے کئی غیرملکیوں کو اس وقت تک حراست میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…