اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم خود ایس او پی پر عمل کرکے لوگوں کو بتائیں گے تو اچھا تاثر جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم جب چاہیں سندھ آئیں ان کا اپنا صوبہ ہے، ان کا اپنا شہر ہے کراچی لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ جب سندھ آئیں تو مجمع نہ ہو، جب آئیں تو درخواست ہو گی کہ گاڑی میں ایس او پیز پر عمل کریں،گاڑی میں صرف دو آدمی ہوں گے وزیراعظم خود ایس او پیز پر
عمل کرکے لوگوں کو بتائیں گے تو لوگوں پر اچھا تاثر جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ شکرگزار ہوں کہ وزیراعظم نے میری باتیں تحمل سے سنیں، وزیراعظم نے کل کہا ہے2دن بعد علما سے ملاقات کریں گے، مذہبی اجتماعات پرجوبھی متفقہ فیصلہ ہووہ آپ اعلان کریں۔انھوں نے کہا کہ تاجروں سے بات ہوئی تحمل سے میری بات سننے پران کاشکر گزار ہوں، پہلے دن سے موقف ہے کچھ دن سخت لاک ڈاؤن کریں تو ہی فائدہ ہوگا۔