اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمان بھارت میں کرونا وائرس کے ذریعے خودکش حملے کر رہے ہیں ۔ بھارتی شہری کو الزام تراشی کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد کا رہائشی بالا کرشنا نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں چند مسلمانوں کو کرونا وائرس کی بیلٹیں پہنائے دکھایا ، اس پوسٹ سے یہ انتہائی افسوسناک پیغام دیا گیا کہ
مسلمان بھارت میں کرونا وائرس کے خودکش حملے کر رہے ہیں ۔ تصاویر اور پیغام کے سوشل میڈیا پر آتے ہی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، جب اس پوسٹ کی اس کی کمپنی کو دی گئی تو دبئی کی موروہب ڈیٹا سلوشن میں چیف اکائونٹنٹ کی نوکری سے اسے فوراً فارغ کر دیا گیا ۔ مورو ہب کے کمپنی کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ مورو کمپنی نے مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔کہا گیا ہے کہ بالا کرشنا مجرم ثابت ہوا تو اسے قید اور جرمانے کی سزا بھگتنے کے علاوہ ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا ۔