جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف کے حکم پر یہ کام کیا جارہاہے۔۔۔!!! آئی ایس پی آر نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر پاک فوج نے بلوچستان میں طبی عملے کی مدد کے لیے ذاتی تحفظ کے آلات سمیت طبی سامان روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کے احکامات پر بلوچستان میں کووڈ 19 کے خلاف موثر لڑائی لڑنے والے میڈیکل اسٹاف کی مدد کے لیے ذاتی تحفظ کے آلات پی پی ایزسمیت طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کی جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اس جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام/ حکومتیں اس عالمی وبا سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت درکار وسائل کے کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبر اور ثابت قدمی سے کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں کورونا وائرس سے تحفظ کی کٹس فراہم نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا، جہاں پولیس کی جانب سے ان ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔بعد ازاں عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر کوئٹہ پولیس نے گرفتار تمام ڈاکٹروں کو رہا کر دیا۔تاہم ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے ڈاکٹروں کی گرفتاری پر بلوچستان بھر میں تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر اور ہزاروں کی زندگیاں لینے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے اب تک ملک میں 4ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 55 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یکم اپریل سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…