بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آٹا بحران پر پہلا استعفیٰ، وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری عہدے سے مستعفی ہو گئے

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)صوبہ پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گندم بحران کے باعث وزیر خوراک نے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چودھری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا۔ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 13 دسمبر 2019 کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فلورملز پر ساڑھے 7 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا، فلور ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانیکو عدالت میں چیلنج کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا تحقیقات کا طریقہ کار بہت سست ہے، 13 سال میں مسابقتی کمیشن نے 27 ارب روپے جرمانے میں سے 3 کروڑ 33 لاکھ وصول کیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ نے گندم نہیں خریدی جبکہ پنجاب کی جانب سے خریداری میں تاخیر کی گئی، ای سی سی کو بے خبر رکھنے پر صاحبزادہ محبوب سلطان معقول جواب نہ دے سکے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا گندم کی ضروریات کے حوالے سے پنجاب انحصار کرتاہے، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب گندم خریداری میں پنجاب کی جانب سے تاخیر پر کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے، خیبر پختونخوا کے اس وقت سیکرٹری اور ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ گندم کی خریداری میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں۔دوسری جانب گندم بحران پر سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق بھی عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔ اس وقت وہ کمشنر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ نسیم صادق نے بھی رضاکارانہ عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر خوراک ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…