ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے پر تل گیا،بورڈ اگست ستمبر میں اپنی لیگ کیلئے جگہ نکالنے کی خاطر ایشیائی ٹورنامنٹ کو موخر کرا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرچکا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، اسی لیے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ کیلئے اگست ستمبر کی

ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کردیا، اس کیلئے ستمبر میں ہی شیڈول ایشیا کپ کو بھی اگلی تاریخ تک موخر بھی کرایا جاسکتا ہے۔ستمبر میں ایشیا کپ کے علاوہ بھارت کی انگلینڈ سے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے، کچھ دوسری ٹیموں کی بھی انٹرنیشنل سیریز ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم اگست ستمبر میں فارغ ہوگی، بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل اگر اپریل میں منعقد نہیں ہوسکی تو اس کے اگست ستمبر میں انعقاد کا آپشن موجود ہے،یاد رہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کوکرنا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں واضح کیا کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ہم نے تو ابھی میٹنگ تک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل صورتحال کا جائزہ لے رہی اور اس کے مطابق ہی عمل کرے گی۔ادھر ایک اور ممبر بورڈ کے آفیشل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپریل کے آخر تک ہوسکتا ہے،اے سی سی اور اس کے ممبرز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہتری آنے پر ہی میٹنگ میں ایونٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…