پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امارات ایئرلائن 93 فی صد مسافر پروازیں بند کرنے لیے تیارتنخواہوں سے متعلق بھی اہم اعلان کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا ہے کہ امارات کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے 93 فی صد مسافر پروازیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔ اماراتی ایئرلائنز دنیا کے 12 مقامات کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھے گی جو کہ مجموعی فضائی آپریشن کا سات فی صد ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہا کہ

امارات ایئر لائنز اپنے کسی بھی ملازم کو نوری سے فارغ نہیں کرے گی تاہم بعض ملازمین کو ان کے عہدے کے اعتبار سے تنخواہوں میں جز وقتی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔عادل الرضا نے وضاحت کی کہ دنیا کو الگ تھلگ رکھنا مشکل ہے اور یہ ناممکن ہے۔ دنیا معاشی طور پر ایک ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ تمام کمپنیوں کی طرف سے عالمی سطح پر وباء سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امارات ایئرلائنز صرف سات فی صد اپنا فلائیٹ آپریشن جاری رکھے گی۔ امارات کے فضائی بیڑے میں شامل 256 مسافر بردار جہازوں میں 230 کا فضائی سفر معطل رہے گا اور صرف 26 طیارے مختلف اوقات میں فلائٹ آپریشن کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امارات کی برطانیہ ، سوئٹزرلینڈ ، ہانگ کانگ ، آسٹریلیا ، افریقہ ، امریکا ، کینیڈا ، ملائشیا ، فلپائن اور جاپان کے ساتھ پروازیں جاری رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…