کرونا وائرس کا خطرہ، ملک بھر میں تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی

18  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کا ملک بھر میں امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا اعلان ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے تمام 29 بورڈ کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہوں گے۔امتحانات کا معاملہ سکول کھلنے یا نہ کھلنے سے نہیں کیا گیا۔یکم جون تک جتنے بھی امتحانات ہیں وہ نہیں ہوں گے۔کیمرج سسٹم کے تحت بھی امتحانات نہیں ہوں گے۔ کیمرج سے درخواست ہے کہ امتحانات کا شیڈول آگے بڑھایا جائے۔یونیورسٹیز میں داخلوں کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ طالب علموں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، 27 مارچ تک ایجوکیشن منسٹر کانفرنس بلا کر جائزہ لیں گے۔۔جائزہ لیں گے کہ 5 اپریل کو تعلیمی ادارے کھلنے چاہئیں یا نہیں۔غیر ملکی طلباء کو ہاسٹلز اور یونیورسٹیز تک محدود رکھا جائے گا،غیر ملکی طلباء پر ہاسٹلز خالی کرانے کا فیصلہ لاگو نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان کو تمام فیصلوں اور صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے۔حالات بہتر ہونے کے بعد امتحانات لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…