جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رئیس کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ سے بہت کچھ سیکھا،ماہرہ خان

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک )معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کے کنگ شارخان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی کہ بالی ووڈ میں انہیں کس طرح پرکھا جائے گا لیکن خود ان کے کے لئے یہ بالکل مختلف تجربہ ہے،رئیس کی شونگ کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان کے مقابل بہترین اندازمیں اپنا کردارنبھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن وہ کنگ خان جیسی اداکاری نہیں کرسکیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان سے غیرمحسوس طریقے سے بہت کچھ سیکھا اس کا اندازہ ہے کہ انہیں وطن واپسی پرپاکستانی فلم ہو من جہاں کی عکس بندی کے دوران احساس ہوا جب فلم کے ڈائیریکٹر بھی ان کی پرفارمنس سے حیران رہ گئے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم بول سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹی وی میں کام کیا۔ درحقیقت انہیں دونوں کے درمیان زیادہ فرق نظرنہیں آتا کیونکہ دونوں ہی میڈیم میں قریب قریب تمام ہی چیزیں مشترک ہوتی ہیں اگر فرق ہے تو صرف اتنا کہ ٹی وی میں ایک اداکار ہفتے میں ایک مرتبہ آتا ہے جب کہ فلم میں اداکارکواپنے کردارکی چھاپ چھوڑنے کے لئے 2 گھنٹے ہوتے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…