اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسکائپ کا ویب ورژن بھی متعارف

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )مائیکروسافٹ نے اسکائپ کا ویب ورژن پوری دنیا میں متعارف کرادیا ۔اس نئے فیچر کے نتیجے میں اسکائپ کے صارفین کو اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے میسنجر ڈان لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے برازر پر ہی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔مائیکروسافٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اسکائپ فار ویب (بی ٹا) ورژن https://web.skype.com/ اب پوری دنیا کے لیے دستیاب ہے۔اب صارفین علیحدہ سے اسکائپ میسنجر ڈان لوڈ کرنے کی بجائے ویب پر بھی اسکائپ کے ذریعے ویڈیو، آڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ کرسکتے ہیں۔تاہم صارفین کو کال کرنے سے پہلے ایک پلگ ان کو انسٹال کرنا ہوگا۔مائیکرو سافٹ کے مطابق ” اسکائپ فار ویب ان لوگوں کے بہترین آپشن ہے جو جلد از جلد کالز یا آئی ایم ایس بڑی اسکرین پر کرنا چاہتے ہوں، یا کسی انٹرنیٹ کیفے یا ہوٹل کے کمپیوٹر کو استعمال کررہے ہوں جس میں اسکائپ میسنجر موجود نہ ہو۔
بلاگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپ موبائل، ٹیبلیٹ، ڈیسک ٹاپ یا ٹی وی پر اسکائپ ویب ورژن استعمال کررہے ہو، آپ اپنے برائزور پر تازہ ترین چیٹ کو دیکھ کر اس پر جواب دے سکیں گے، اس سے آپ کے لیے لوگوں اور گروپس کو اسکائپ پر سرچ کرنا آسان ہوجائے گا۔اسی طرھ کانٹیکٹس اور حالیہ بات چیت کی 2 علیحدہ فہرستوں کی بجائے ویب پر اسکائپ ٹائم لائن ویو کی شکل میں نظر آئے گا جس سے نئی بات چیت کرنا آسان ہوجائے گا۔مائیکروسافٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے عربی سمیت 28 مختلف زبانوں کو اس فیچر کا حصہ بنایا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…