منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایک ٹن ہاتھی دانت کی تباہی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک )دنیا میں ہاتھی دانت کا کاروبار ہر برس براعظم افریقہ میں 35 ہزار ہاتھیوں کی ہلاکت کی وجہ بنتا ہے۔امریکی شہر نیویارک کے مشہور سیاحتی مقام ٹائمز سکوائر پر ایک ٹن ہاتھی دانت تباہ کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ ہاتھی دانت کی غیرقانونی تجارت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ ہاتھی دانت امریکی حکام نے نیویارک اور فلاڈیلفیا سے ضبط کیے تھے اور انھیں چٹانیں توڑنے والی مشین کی مدد سے ذرہ ذرہ کر دیا گیا۔
جنگلی حیات کے تحفظ کی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہاتھی دانت کا کاروبار ہر برس براعظم افریقہ میں 35 ہزار ہاتھیوں کی ہلاکت کی وجہ بنتا ہے۔
ہاتھی دانت کی تباہی کی تقریب کے موقع پر امریکی اداکارہ کرسٹن ڈیوس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہاتھی دانت سے بنی اشیا خریدنے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان جانوروں کو ہر 15 منٹ بعد ہلاک کیا جا رہا ہے اور یہ بہت خوفناک موت ہے۔ اگر ہم نے اب کچھ نہ کیا تو دس سال بعد ایک بھی ہاتھی نہیں بچے گا۔
نیویارک میں تباہ کیا جانے والا زیادہ تر ہاتھی دانت حکام نے فلاڈیلفیا میں نوادارت کے تاجر وکٹر گورڈن سے ضبط کیا تھا۔
جنگلی حیات کے تحفظ کی سوسائٹی کے ترجمان جان کیلویلی کا کہنا تھا کہ یہ غیرقانونی چیز تھی اور ہمارے خیال میں اس کی تباہی سے نہ صرف اس کا تجارتی استعمال کرنے والوں کو پیغام ملا ہے بلکہ اس کے فروخت ہونے کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔
امریکی محکم داخلہ کی سیکریٹری سیلی جیول بھی اس موقع پر موجود تھی۔ انھوں نے کہا کہ آج ہاتھی دانت کی تباہی دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ امریکہ جنگلی حیات سے جڑے جرائم کو برداشت نہیں کرے گا۔
نیویارک میں تباہ کیا جانے والا زیادہ تر ہاتھی دانت حکام نے فلاڈیلفیا میں نوادارت کے تاجر وکٹر گورڈن سے ضبط کیا تھا۔ گورڈن کو اس معاملے میں سنہ 2014 میں ڈھائی برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…