اسلام آباد(نیوزڈیسک )ٹیکنالوجی کے جاپانی ماہرین نے انسانی جذبات اور احساسات کا پتہ چلانے والا روبوٹ تیارکرلیا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی سوفٹ بینک کا تیارکردہ دل رکھنے والا روبوٹ آج سے فروخت ہونا شروع ہوجائے گا۔یہ روبوٹ نہ صرف انسانی جذبات و احساسات کا پتہ چلا سکتا ہے بلکہ یہ باقاعدہ طور پر خوشی، غم اورغصہ و نفرت جیسے جذبات کا اظہاربھی کرتا ہے۔ میڈیا میں پیش کیے گئے روبوٹ کی ٹانگیں اور سر نہیں ہے۔ بلکہ یہ پہیوں پرچلتا ہے۔اس روبوٹ نے تقریب کے دوران حاضرین کی فرمائش پر رقص کیا، سالگرہ کا گیت گایا ۔ اس روبوٹ نے اپنی تعریف کیے جانے پر خوشی و مسرت کے جذبات کا اظہاربھی کیا۔ کمپنی کے مطابق اس کامیاب ترین روبوٹ کی کئی دیگرممالک میں فروخت کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر یہ چین کے علی بابا گروپ اورتائیوان کے فوکس کون گروپ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں