اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ویکی لیکس نے سونی کی دستاویزات لیک کردیں

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وکی لیکس نے سونی کے اندرونی کاغذات کا دوسرا حصہ بھی اپنی ویب سائٹ پر سرچ ایبل ڈیٹا بیس کی صورت میں ڈال دیاہے۔ویکی لیکس نے اس سے پہلے اپریل میں سونی کے اندرونی کاغذات کو انٹرنیٹ ڈالا تھا، ان کاغذات میں سونی کی ای میلز، اندرونی کام کاج کاماحول، پراسس، دوسرے پراجیکٹس، ملازمین کی معلومات،لوگوں کے درمیان جھگڑے اور ایگزیکٹیوز کی طرف سے سٹاف کے لیے ہر طرح کے کمنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ اب تازہ ترین کاغذات میں سونی کے 276,394کاغذات سرچ ایبل کی شکل میں ویب سائٹ پر شامل کیے گئے ہیں۔ ان کاغذات میں کیلنڈر، تقریبات کی منصوبہ بندی، اخراجات کی رپورٹس وغیرہ شامل ہیں۔
سونی اس وقت سے ہی ویکی لیکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاری کر رہا ہے جب ویکی لیکس نے پہلی بار اس کے کاغذات انٹرنیٹ پر ڈالے تھے۔سونی نے ٹوئیٹر کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ان اکانٹس کو بلاک نہ کیا ، جو اس کی ای میل شیئر کر رہے ہیں تو وہ ٹوئیٹر پر بھی مقدمہ کر دے۔ اس سے پہلے کے سونی ٹوئیٹر پر مقدمہ کرتا۔ سونی کے اپنے دو سابق ملازمین نے سونی پر مقدمہ کر دیا۔ان کا موقف یہ تھا کہ سونی ملازمین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…