اسلام آباد(نیوزڈیسک )جرمنی میں ایک ٹریفک کا اشارہ گذشتہ 28 سالوں سے مسلسل سرخ ہے اوریہ مستقبل میں بھی سرخ ہی رہے گا۔اس کی وجہ ایک قانون ہے۔ Ziegelstrasse سٹریٹ جہاں پر دوسری تین گلیوں سے ملتی ہے وہاں کی سرخ لائٹ 1987 سے مسلسل جل رہی ہے۔اس سرخ لائٹ کی وجہ سے گاڑیاں وہاں رکتی ہیں اور دائیں مٹر جاتی ہیں۔اگر کوئی سیدھا Gerokstrasse کی طرف جانے کے لیے وہاں رکے گا تو یقینی بات ہے کہ اس کا پیٹرول ختم ہوجائے گا مگر اشارہ سرخ سے پیلا اور سبز نہیں ہوگا۔ اگرچہ اس جگہ پر کبھی بھی پیلی یا سبز لائٹ نہیں جلی مگر پھر بھی ہر سال مرمت کے خرچے میں پیلی اور سبز لائٹ کی تبدیلی کا خرچہ بھی شامل ہوتا ہے۔ڈریسڈن کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک لائٹس کو ریسرچ انسٹیٹوٹ فار سٹریٹ ٹرانسپورٹیشن کی ہدایت پر سرخ رکھا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے مسلسل سرخ لائٹ رکھنے کی بجائے سٹاپ کا اشارہ اس لیے نہیں لگایا کہ سٹاپ کا نشان ٹریفک لائٹس سسٹم کا نعم البدل نہیں ، دوسرا سٹاپ کا نشان لگانے سے قانونی کی پاسداری نہیں ہوتی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی



















































