سام سنگ فون سے ڈیٹا باآسانی چوری کیا جاسکتا ہے، ماہرین

18  جون‬‮  2015
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

لندن(نیوزڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سام سنگ کے اسمارٹ فونز اپنے کمزور سافٹ ویئر سیکیورٹی فیچرز کی بنا پر ہیک کئے جاسکتے ہیں اور ان سے جاسوس بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سائبرسیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق مجرم اس فون کا کیمرہ اور مائیک استعمال کرنے کے علاوہ پیغامات پڑھنے اور نئی ایپس انسٹال کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والے افراد کے مطابق سافٹ ویئرمیں موجود خامیاں سام سنگ کے 60 کروڑاسمارٹ فونز میں موجود ہیں اور ان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والا سام سنگ گیلکسی ایس 6 بھی شامل ہے۔ دوسری جانب سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فیچرز میں موجود خامیوں پر پانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور جب تک ان سافٹ ویئرز میں موجود خامیاں دور نہیں ہو جاتیں تو اس وقت تک صارفین غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورک استعمال کرنے سے گریز کریں۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سام سنگ کا کمزور پہلو اسمارٹ فونز میں انسٹال شدہ ’ائی ایم ای‘ کی بورڈ ہے جو ٹیکسٹ لکھتے وقت گوگل کی طرح ممکنہ الفاظ کی رائے ظاہر کرتا ہے اور ہیکرز اسی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ری بوٹ ہونے اور ایپ اپ ڈیٹ ہونے کی صورت میں از خود ایک راہ کھل جاتی ہے۔ اس طرح مشتبہ وائی فائی نیٹ ورک، سیل فون اسٹیشن اور مقامی نیٹ ورک کےذریعے سام سنگ فونز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایس 6، ایس5 اور ایس 4 کے منی ہینڈ سیٹس کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ فون تک رسائی حاصل کرتے ہی ہیکرز اس پر اپنی ایپس خاموشی سے انسٹال کرسکتے ہیں اور فون کال سننے، ایس ایم ایس اور تصاویر چرانے کا کام بھی کرسکتےہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…