جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حج و عمرہ :آئی ٹی ماہرین نے اردوزبان میں خصوصی ایپ لانچ کردی

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان اوربھارت کے دوآئی ٹی ماہرین نے اردوزبان میں خصوصی ایپ لانچ کردی ہے جو حجاج کرام اورمعتمرین کے لئے حج اورعمرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق بھارتی عالم نجیب قاسمی،سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کے لیکچرارمدثرایوب اور لاہوریونی ورسٹی کے عبدالباسط خان کی جانب سے تیارکی گئی یہ ایپلی کیشن ابتدائی طورپراردو میں لانچ کی گئی ہے اورجلد ہی اسے انگریزی میں بھی لانچ کردیا جائے گا۔اس ایپ کوفی الحال اینڈروائڈ ٹیبلیٹ اورکسی بھی اسمارٹ فون کے پلے اسٹورسے 2 منٹ میں ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے،جلد ہی اسے ا?ئی فون میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔نجیب قاسمی کا کہنا ہے کہ “13 ایم بی” کی اس ایپ میں فراہم کی جانے والی معلومات یونی کوڈ فارمیٹ میں ہے اس لئے اسے واٹس ایپ، فیس بک، ای میل اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے دوسرے صارفین کو شیئربھی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ایک لاکھ 40 ہزار پاکستانی جب کہ ایک لاکھ 36 ہزاربھارتی فریضہ حج ادا کریں گے اس کے علاوہ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں معتمرین بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…