لندن(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر موئسس ہنریکس اور انگلینڈ کے روری برنز دوران میچ ٹکر کے بعد بدستور ہسپتال میں موجود ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر کا جبڑا تین جگہ سے ٹوٹ گیا۔ سرے کانٹی کے موئسس اور روری سسیکس کے خلاف میچ میں ایک کیچ لینے کی کوشش میں ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے، دونوں کے چہرے پر گہری چوٹ آئی۔ ٹکر سے موئسس بے ہوش ہو گئے جب کہ روری برنز بھی ایک بار بیٹھنے کے بعد دوبارہ گر گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی سرجری ہوئی ہے اور ان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔
دونوں کو گرانڈ پر ہی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینس کی مدد سے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سرے کلب کے ترجمان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی سرجری ہوئی ہے اور وہ ہسپتال میں ہی موجود ہیں، موئسس ہنریکس کا جبڑا تین جگہ سے ٹوٹ گیا جبکہ دانت بھی ٹوٹ گئے، کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ موئسس سے رابطے میں ہیں اور جلد انہیں آسٹریلیا واپس بلا لیا جائے گا۔
روری برنز سے ٹکر،آسٹریلوی کرکٹر موئسس ہنریکس کی سرجری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
اینکر پرسن ریحان طارق 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے



















































