جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست کی حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

ایڈیلیڈ (آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف اس کے ہوم  گراؤنڈز میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ شام کے وقت لائٹس میں بلے بازی کررہے ہوتے ہیں تو آپ کی چھوٹی سی غلطی بھی بھاری پڑ سکتی ہے کیوں کہ اس وقت گیند زیادہ

سیم اور سوئنگ ہوتی ہے،ہم نے دوسرے دن شام کے وقت 6وکٹیں کھوئیں جو بہت زیاد ہ تھیں،کل بھی ہمیں شام کے وقت بلے باز ی کرنی پڑی اور ہماری تین اہم وکٹیں گر گئیں،شام سے زیادہ دن کے وقت بلے باز ی کرنا زیادہ آسان تھا۔ اظہرعلی نے کہا کہ یاسرشاہ نے پوری سیریزمیں بھرپورفائٹ کی جب کہ بابر اعظم نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے ہمیں آؤٹ  کلاس کردیا۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگز اور48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…