اسلام آباد (نیوزڈیسک )یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے کہا ہے کہ پی 67 نامی دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اس نے زمین سے رابطہ کیا ہے۔اس ستارے پر اترنے والے پہلے خلائی روبوٹ ’فیلے‘ کو اس کے ’مدر شپ‘ روزیٹا نے گذشتہ برس نومبر میں روانہ کیا تھا۔اس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد 60 گھنٹے کام کیا لیکن اس کے بعد اس کی شمسی توانائی والی بیٹری جاتی رہی اور وہ ’چپ‘ ہو گیا۔ جوناتھن آموس کہتے ہیں کہ اب پی 67 کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی آ گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔دوبارہ جاگنے کے بعد فیلے نے اپنا یہ پیغام ٹویٹ کیا ہے: ’ہیلو زمین! کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔‘خلائی ایجنسی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ فیلے نے روزیٹا کے ذریعے زمین سے 85 سیکنڈ تک رابطہ رکھا۔ یہ اس کا گذشتہ نومبر سے بے حس و حرکت رہنے کے بعد پہلا رابطہ ہے۔فیلے کے پراجیکٹ مینیجر سٹیفن الامیک نے کہا ہے کہ ’فیلے بہت بہتر کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے کام کرنے کا درجہ حرارت -35 سینٹی گریڈ ہے اور اس کے پاس 24 واٹس توانائی بھی ہے۔‘فیلے کا ’جاگنے‘ کے بعد پہلا پیغام سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے رابطے کا انتظار کر رہے ہیں۔فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔روزیٹا کو ستارے پر پہنچتے ہوئے 10 سال لگے تھے۔ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا ہو۔فیلے کا حجم ایک واشنگ مشین جتنا ہے اور یہ ستارے کی سطح کے ساتھ ٹکرانے کے بعد تقریباً ایک کلو میٹر اوپر اچھلا تھا۔زمین سے 50 کروڑ کلومیٹر دور واقع پی 67 نامی دمدار ستارے پر اتارے جانے والے خلائی روبوٹ نے اپنی بیٹری کے خاتمے سے قبل کافی معلومات زمین پر بھیجیں اور سائنسدانوں کے مطابق اس مختصر روبوٹ سے جس کارکردگی کی امید تھی، وہ اپنی ذخیرہ شدہ توانائی کے خاتمے سے قبل بھیج چکا ہے۔سائنسدانوں کو یہ تو اندازہ تھا کہ روبوٹ کہاں ہو سکتا ہے لیکن اس کی حتمی نشاندہی کرنا ایک مشکل کام تھا۔ای ایس اے فیلے کی پیداری پر بہت خوش ہےفیلے کو ستارے پر بھیجنے والے مصنوعی سیارے روزیٹا نے بھی ستارے کی تصاویر بھیجی تھیں لیکن ان میں بھی فیلے کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا۔فیلے 12 نومبر کو پی67 نامی ستارے پر اترا تھا، جہاں سے وہ کافی مواد بھیجنے کے بعد خاموش ہو گیا تھا۔سائنسدانوں کو یقین تھا کہ اگر فیلے کی نشاندہی نہ بھی ہو سکی تو پھر بھی فیلے خود ہی کبھی نہ کبھی اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔انھیں یقین تھا کہ جب پی 67 سورج کے قریب پہنچے گا تو اس سے روبوٹ کے لیے روشنی کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی اور اس کے شمسی توانائی کے پینلوں کی بیٹری ری چارج ہو جائے گی۔
دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ میں پھر حرکت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مئیر نیو یارک زہران ممدانی کس پاکستانی شخصیت کے مداح نکلے
-
ایئر کموڈور (ر) عبدالسلام نے بنی گالہ کے قریب خودکشی کر لی
-
سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
ظہران ممدانی کے اثاثے کتنے ہیں؟
-
جوان افراد میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی کینسر کی اقسام سے بچنے ...
-
نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے بھی مہنگے
-
نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے ...
-
زہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر بہا دیے، ...
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ کا نیا دعویٰ
-
چوہے پکڑنے سے مشہور ہونے والا استاد قمر خود پکڑا گیا، معافی مانگنے کی ویڈیو ...
-
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مئیر نیو یارک زہران ممدانی کس پاکستانی شخصیت کے مداح نکلے
-
ایئر کموڈور (ر) عبدالسلام نے بنی گالہ کے قریب خودکشی کر لی
-
سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
ظہران ممدانی کے اثاثے کتنے ہیں؟
-
جوان افراد میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی کینسر کی اقسام سے بچنے کا آسان طریقہ
-
نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے بھی مہنگے
-
نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
-
زہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر بہا دیے، امریکی اخبار کا انکشاف
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ کا نیا دعویٰ
-
چوہے پکڑنے سے مشہور ہونے والا استاد قمر خود پکڑا گیا، معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل
-
لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
ٹرمپ نے 80 ہزارامریکی ویزے منسوخ کردیے
-
لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا















































