اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

کشمیر ی عوام خوف زدہ ،آج ہر انچ پر ایک فوجی کھڑا ہے : یشونت سنہا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)وادی کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے پانچ افراد پر مشتمل وفد کا تین روزہ دورہ اختتام پزیر ہوگیا۔ دورے کے دوران وفد نے ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور وادی میں پانچ اگست کے بعد عوام کو درپیش مشکلات اور نقصانات کی معلومات حاصل کیں۔سابق رکن پارلیمان یشونت سنہا نے صحا فیو ں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پانچ اگست کے بعد سے وادی کے عوام خوفزدہ ہیں۔

وہ کسی سے کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ہم نے پھر سرینگر کے نزدیک واقع ضلع بڈگام جانے کی بات کی تو وہاں کی اجازت بھی نہیں ملی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پلوامہ نہیں جا سکے لیکن وہاں کے لوگ ہم سے ملنے آئے۔ ان کے علاوہ وادی کے ہر طبقے سے وابستہ افراد نے ہم سے ملاقات کی اور اپنی پریشانیوں سے ہمیں آگاہ کیا۔سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی بات پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا لیکن کچھ دیر کے لیے فون پر فاروق عبداللہ سے بات ہوئی تھی۔ وہ قوم پرست ہونے کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمان ہیں لیکن ان کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پارلیمنٹ میں حاضر ہونے کی اجازت بھی نہیں ہے۔یشونت سنہا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وادی کشمیر اب ایک ملٹری اسٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ہم پہلے یہاں آئے تھے تب یہاں پر چپے چپے پر حفاظتی اہلکار تعینات تھے۔ آج ہر انچ پر ایک فوج کا بندہ کھڑا ہے۔ ان سب چیزوں سے بھی عوام میں خوف طاری ہوتا ہے۔ انہیں سب باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ وادی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امید بھی نہیں ہے کہ یہاں کے حالات کب واپس معمول پر آئیں گے۔یشونت سنہا، کپل کاک، شوشبا باروے، وجاہت حبیب اللہ اور بھارت بھوشن پر مشتمل وفد وادی کشمیر کے 3 روزہ دورے پر سرینگر آیا تھا ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کے ذریعے کشمیر کے حالات کی اصلی تصویر منظر عام پر لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…