بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحو ں سے بچھڑے 36برس بیت گئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کو یادگار گیت دینے والے گلوکار سلیم رضا کی36 ویں برسی منائی گئی ۔4 مارچ 1932 کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونیوالے سلیم رضا کو کلاسیکی موسیقی میں مہارت حاصل تھی۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1955 میں فلم ’’نوکر‘‘سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم ’’قاتل‘‘کے گیت گا کرمقبولیت حاصل کی ۔انہیں اصل شہرت 1957 میں

فلم’’سات لاکھ‘‘کے گیت یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں سے ملی جس کے بعد انہوںنے متعدد فلموں کو اپنے گیتوں سے مزئین کیا، جن میں اے ’’دل کسی کی یاد میں‘‘،’’ جان بہاراں رشک چمن ‘‘،’’کہیں دو دل جو مل جاتے ‘‘سمیت متعدد یادگار نغمات شامل ہیں۔ گلوکار سلیم رضا کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے 1975 میں موسیقی کا ایک سکول قائم کیا۔خوبصورت آواز کے مالک سلیم رضا 25 نومبر 1983 کو گردے فیل ہونے کے باعث 51 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…