بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نامور گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کر لی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سیول(آن لائن)جنوبی کوریا کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ گوہارا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول میں گوہارا کی اپنے گھر سے لاش ملی۔ اس کی عمر 28 سال تھی۔ وہ ملک کے مشہور کے پاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھی۔اس نے انسٹاگرام پر شب بخیر کے عنوان سے آخری پوسٹ شیئر کی جس میں فالوورز کو شب بخیر کہا گیا۔ کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو کیونکہ اس سے پہلے مئی میں بھی اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہی۔

اور کافی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہی۔پچھلے ہفتے اس نے دوبارہ واپس اپنی شوبز کی سرگرمیاں بحال کی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کو پہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔گزشتہ سال گوہارا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کیخلاف مقدمہ کردیا تھا جس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہت زیادہ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…