لندن (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چیک کرنے کے لئے سوئٹزر لینڈ سے ڈاکٹرز آئے، نواز شریف کی سات مرتبہ کارڈیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے چیک اپ کے لئے سوئٹزر لینڈ سے ڈاکٹرز لندن آئے اور ان کی سات مرتبہ کارڈیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ ٹیسٹ آج (ہفتہ کو) اور کچھ پیر کو ہوں گے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ
آپ لندن میں کب تک رہیں گے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ اگر آپ کو میرا لندن رہنا پسند نہیں تو واپس چلا جاتا ہوں۔ اس موقع پر حسین نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہترین ماہر امراض قلب نواز شریف کا علاج کر رہے ہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر سگورٹ سوئٹزر لینڈ سے خاص طور پر آئے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سگورٹ دنیا بھر میں مریضوں کو چیک کرنے کے لئے جاتے ہیں اور ہم نے ان سے نوازشریف کے علاج کی درخواست کی تھی۔