اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان احمد جواد نے کہاہے کہ سٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے پہلے ایکسیسیبیلیٹی ایکسپو کا انعقاد جس میں پاکستانی پلیٹ فارم پہلے 10 میں شامل ہے ۔
احمد جواد نے کہاکہ بھکر میں تھل یونیورسٹی بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔ حکومت نے ا ٹیکسی سروسز کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ احمد جواد نے کہاکہ 9.5سال کے وقفے کے بعد پشاور میں 33ویں قومی کھیلوں کا آغازہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 257 ارب روپے جاری کردئیے۔احمد جوادنے کہاکہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلا سیلف چیک ان کیاسک متعارف کروا دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت کا 200 ارب کے پیکیج کا اعلان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کا 250 ارب روپے اضافی مختص کرنے کا فیصلہ جو آئندہ چند ہفتوں میں مہنگائی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ احمد جواد نے کہاکہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی 30 ارب مختص کردئیے۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے مانسہرہ تک کے حصے کا افتتاح 15 نومبر کو کیا جائے گا۔ احمد جواد نے کہاکہ 12 ، 15 برس میں پہلی مرتبہ بنگلہ دیش پاکستان سے پیاز منگوائے گا۔انہوں نے کہاکہ 13پاکستان کی شرح نمو 3.3% کے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کے قوی امکانات روشن۔ احمد جواد نے کہاکہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ اجزاء کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گھی کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،15، 36500 پوائنٹس سے تجاوز کرتے ہوئے سٹاک مارکیٹ انڈیکس (KSE-100) 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔