ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کا چھٹامرحلہ (آج) سے تین مختلف مقامات پر شروع ہو گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ایبٹ آباد (این این آئی)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کا چھٹامرحلہ (آج) اتوار سے تین مختلف مقامات پر شروع ہو گیا ہے ،ایبٹ آباد میں کے پی کے اور سندھ ،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن ریجن اور سینٹرل پنجاب جبکہ کے بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹی میں ایک دوسرے کے

مدمقابل ہوں گی ،ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں شرکت کیلئے میزبان کے پی کے اور سندھ کی ٹی میںایبٹ آباد پہنچ چکی ہیں جہاں انہوں نے مختلف اوقات کار میں نیٹ پریکٹس کی اور فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیے رکھا جبکہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے پانچ مراحل کے اختتام پر پوائنٹس کی دوڑ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم بدستور اپنا راج برقرار رکھے ہوئے ہے اور 78 پوائنٹس کے ساتھ واضح ترین فرق سے پہلی پوزیشن پر مسلسل براجمان ہے اس نے اپنے پانچ میچوں میں سے دو میں مدمقابل ٹیموں کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا اورتین میچ اسکے ڈرا ہوے اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں صرف سدرن پنجاب کی ٹیم کامیابی کے نام سے بھی آشنا ء ہوسکی اور وہ اس وقت 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اس کے چار میچ ڈراء ہوئے ،کے پی کے 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر فائز ہے اسے اپنے پانچ میچوں میں کوئی ناکامی نہیں ہوئی اور نہ اسے کوئی کامیابی ملی اب تک کے اس لے تمام میچ ڈراء ہوئے ،بلوچستان کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اس نے چار میچ ڈراء کھیلے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا سندھ کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ بہتر اوسط کی وجہ سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ناردرن ریجن کے بھی 44پوائنٹس ہیں لیکن وہ نیٹ رنز ریٹ میں سندھ سے پیچھے ہے دونوں ٹیموں چار میچ ڈراء کھیلے اور ایک ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چھٹے راونڈ کے میچز میں تمام ٹیموں کو اپنے سٹارز کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا رہے گا کیونکہ یہ کھلاڑی اس وقت آسٹریلیاء میں ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ میچوں کا حصہ ہیں اسی طرح ساتویں مرحلے میں ایشاء ایمرجنگ کپ کی وجہ سے ان ٹیموں کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…