جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جمعیت علمائے اسلام  کا آزادی مارچ، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کی حمایت،انتظامیہ نے بڑے فیصلے کرلئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ نے جمعیت علما اسلام (ف)کی کال پر آمدہ آزادی مارچ اور مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی متوقع شرکت کے خوف سے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے سر جوڑ لئے ہیں

اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد عامر ذوالفقار، آر پی او راولپنڈی احسان طفیل اور سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے فیض آباد فلائی اوور سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اور اس کے جڑواں شہراسلام آباد میں کسی شخص یا گروہ کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی نہ ہی کسی کو شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت دی جائے گی اوراحتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کوفوری گرفتارکیا جائے گااس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو جتھوں،لشکروں یا جلوس کی صورت میں لا قانونیت کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے جڑواں شہروں کے چپے چپے پر قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گیجس کے لئے اسلام آبادمحکمہ داخلہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گاادھر ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تمام مدارس کے ساتھ ہوٹلوں اور سرائے کی نگرانی بھی سخت کر دی ہے جبکہ اسلام آبادد پولیس کی طرز پر کیٹرنگ والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ آزادی مارچ کے شرکا کو کھانے پینے سمیت کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…