جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹوئٹر استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری،وہ پابندی ختم کردی گئی جس کا سب کو انتظارتھا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نےوےارک(نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈائریکٹ میسجز کے دوران 140 حروف کی پابندی ختم کردی گئی ۔عالمی مےڈےا کے مطابق مقبول سوشل نیٹ ورک میں صارفین 140 الفاظ سے زیادہ کا پیغام تحریر نہیں کرسکتے تھے ۔تاہم اب ٹوئٹر نے دیگر موبائل میسجنگ اپلیکشنز کو سخت ٹکر دینے کے لیے ڈائریکٹ میسجز پر الفاظ کی حد ایک ہزار تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ڈائریکٹ میسج کے ذریعے آپ ٹوئٹر کے کسی بھی صارف کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔تاہم ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے صارفین اس فیچر کے ذریعے ایک ہزار الفاظ تک کا پیغام دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرسکیں گے، جبکہ اس میں دیگر افراد کے ٹوئیٹس امبیڈ اور شیئر بھی کرسکیں گے۔ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسج کے پراڈکٹ منیجر سچن اگروال نے کمپنی کے آفیشل بلاگ پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کے دوران اس فیچر کو بہت بہتر بنایا ہے اور اب مزید پرجوش کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی تبدیلی تو جولائی سے ہورہی ہے اور اب صارفین کے لیے 140 الفاظ کی حد کو ختم کیا جارہا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو طویل پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور ٹوئٹر کے لیے اس میں بہتری لانا مسابقت کے لیے بہت ضروری تھا۔تاہم سچن اگروال نے کہا کہ پبلک ٹوئیٹس پر 140 حروف کی حد برقرار رہے گی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…