جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف ایگزیکٹوٹویٹر ڈک کوسٹولو مستعفی

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی یکم جولائی سے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے طور پر چارج سنبھالیں گے اور کسی موزوں امیدوار کے ملنے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔کوسٹولو پر کمپنی کی ترقی تیز نہ ہونے پر سرکایہ داروں کی طرف سے کافی دبا تھا۔کوسٹولو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کو ٹویٹر کی ٹیم پر فخر ہے۔ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے بورڈ قائم کردیا گیا ہے۔کوسٹولو کے مستعفی ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ٹیویٹر کے حصص کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ٹویٹر کے حصص 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے لیکن سرمایہ داروں کی توقعات کے برعکس ٹویٹر کے صارفین میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔اپریل میں ٹویٹر کو 162 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔
تاہم ٹیکنالوجی بلاگر جان گربر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وال سٹریٹ چاہتی ہے کہ ٹویٹر فیس بک کی طرح ہو جائے۔ کوئی بھی چیف ایگزیکٹو ایسا نہیں کرسکتا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…