جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

قبل از وقت سفید بال کس خطرناک بیماری کی علامت ہیں ؟ ماہرین نے خوفناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)رواں دور میں سفید بال ہونا عمومی بات ہے اور مرد و خواتین دونوں ہی اس بات سے پریشان نظر آتے ہیں،کیونکہ سفید بال بڑھاپے کی نشانی سمجھے جاتے ہیں۔ماہرین صحت قبل از وقت سفید بال امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔یونیورسٹی آف قاہرہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ تھی اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔ویسے جوانی میں بالوں کی سفیدی جسم میں کسی قسم کی غذائی کمی کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر وٹامن بی 12 ہمارے جسم کے لیے ایک بہت ضروری وٹامن ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کو بنانے میں مدد دیتا ہے، ڈی این اے بناتا ہے اور اعصابی نظام کو صحت مند رکھتا ہے۔بالوں میں اچانک نمودار ہونے والی سفیدی جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔اگر بالوں کی سفیدی کے ساتھ اکثر شدید سردرد، کھانے کی خواہش ختم ہوجانے یا ہر وقت تھکاوٹ کا احساس بھی ہوتا ہے تو یہ وٹامن بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔عمر کے ساتھ بالوں میں سفیدی بالوں کی جڑوں سے میلانن نامی پروٹین کی بتدریج کمی کا نتجہ ہوتا ہے۔ویسے 30 سال کی عمر کے بعد بالوں کی سفیدی آنے کا امکان ہر دہائی کے بعد 10 سے 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ دیگر وجوہات میں ہارمونز، مختلف کیمیکلز کا استعمال، ماحولیاتی آلودگی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔وٹامن بی 12 کی کمی نہ صرف بالوں کو سفید ہی نہیں کرتی بلکہ ان کا گھنا پن بھی کم کرتی ہے۔اگر بالوں کی رنگت میں عمر کی تیسری دہائی میں تبدیلی آنے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ بی 12 کی کمی دنیا بھر میں بہت عام ہے مگر لوگ اس پر توجہ نہیں دیتے۔اس وٹامن کی کمی کی چند علامات تو اوپر درج ہوچکی ہیں جبکہ دیگر علامات میں خون کی کمی، ذہنی مسائل جیسے دماغی دھند، دائمی درد قابل ذکر ہیں جبکہ الزائمر امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ویسے وٹامن بی 12 کے ساتھ ساتھ وٹامن بی سکس، وٹامن ڈی یا وٹامن ای کی کمی بھی بالوں میں سفیدی کا باعث بن سکتی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…