اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے عندیہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کریں گے۔ملائیشیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت کے
ساتھ تجارت کے معاملات پر نظر رکھے گی جس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ملائیشین وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان کے بعد بھارت ملائیشیا سے تجارت محدود کرنے پر غور جاری ہے۔