ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا کے کھلاڑیوں کا شاندار کھیل، میچ کا ایسا نتیجہ آ گیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے ہرا دیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور فرنینڈو نے کیا،اس دفعہ تیسرے اوور میں پاکستانی سپنر عماد وسیم نے گوناتھیکلے کو پویلین واپس بھیج دیا،

انہوں نے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ اویشکا فرنینڈو احمد شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 10 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ جے سوریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 34 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، بیٹسمین آصف علی کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ راجا پاکسا کی گری، انہوں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 4 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے، اوڈانا نے 8 رنز بنائے اس طرح سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامر اورمحمد حسنین کوئی وکٹ نہ لے سکے۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا، اس بار بھی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، فخر زمان صرف 4 گیندوں پر 6 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ابھی پاکستان کا مجموعی سکورگیارہ ہوا تھا کہ بابر اعظم 10گیندوں پر 3 رنز بنا کر نوان پردیپ کو وکٹ دے بیٹھے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے، جنہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، ڈی سلوا کی آسان گیند پربولڈ ہو گئے۔ عمر اکمل پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے انہوں نے کوئی رنز نہیں بنایا، پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 26 رنز بنائے اور ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے صرف آصف علی اور عماد وسیم نے مزاحمت کی، آصف علی نے 29 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم 47 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، پوری پاکستانی ٹیم 147 بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح سری لنکا نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…