جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے

datetime 20  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کو خلع کے قانونی کاغذات ارسال کر دیے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ خلع کی درخواست پر دستخط کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ کسی بھی خاتون کو شادی کے بعد ایسے تلخ حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کو ایسا شریکِ حیات ملنا چاہیے جو اس کی عزت کرے، نہ کہ اسے تحقیر اور نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اگر ان کی ازدواجی زندگی اختتام کو پہنچی تو اس کی بڑی وجہ شوہر کے اہلِ خانہ کا کردار ہے۔ ان کے مطابق حارث نے اپنے والدین کے اثر میں آ کر ان کے ساتھ رویہ تبدیل کر لیا۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر خاندان کسی اور رشتے کو ترجیح دیتا تھا تو پھر اس شادی پر رضامندی کیوں ظاہر کی گئی۔ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی ساس کی بھرپور خدمت کی، گھر کے تمام معاملات سنبھالے اور ازدواجی زندگی کو وقت دینے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات بھی محدود کر دیں۔ ان کے بقول انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ رشتہ قائم رہے، لیکن حالات میں بہتری نہ آ سکی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر کے ساتھ منگنی اور بعد ازاں شادی کا اعلان کیا تھا، جس پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔بعد ازاں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیحہ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ طلاق کا امکان بھی موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…