بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟

datetime 20  جولائی  2026 |

نیوجرسی (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی اسپین نے صرف عالمی اعزاز ہی نہیں جیتا بلکہ بھاری مالی انعام بھی اپنے نام کر لیا۔

ارجنٹائن کو فائنل میں شکست دینے والی اسپین کو اس تاریخی کامیابی پر 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر انعامی رقم دی گئی جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ تک ایک دوسرے کے خلاف گول نہ کر سکیں۔اضافی وقت کے پہلے حصے میں بھی مقابلہ برابر رہا لیکن 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے سنہری موقع ضائع نہ کرتے ہوئے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور اسپین کو 16 برس بعد دوبارہ دنیا کا چیمپئن بنا دیا۔ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ارجنٹائن کو بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹنا پڑا۔

رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر انعام میں دیے گئے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور چوتھے نمبر پر رہنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔فیفا کے مطابق 2026 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختلف ٹیموں میں تقسیم کی گئی جو 2022 قطر ورلڈ کپ کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس طرح 2026 کا ورلڈ کپ نہ صرف کھیل کے معیار اور دلچسپ مقابلوں کے باعث یادگار ثابت ہوا بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا فیفا ورلڈ کپ بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…