منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے

datetime 20  جولائی  2026 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنی صحت کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک سرکاری تقریب میں ان کی شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کی جسمانی حالت پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ممبئی میں سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی (SRA) کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ادارے کے نئے ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔

تقریب کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ 60 سالہ اداکار پہلے کے مقابلے میں کمزور اور تھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آنے لگیں۔

تاہم تاحال سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی، اس لیے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب سلمان خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔ کئی صارفین نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ صرف چند تصاویر یا مختصر ویڈیوز کی بنیاد پر کسی کی صحت کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان بالی وڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کی ہر عوامی سرگرمی، تقریب یا نئی ویڈیو مداحوں اور میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…