ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کی گھبراہٹ صاف دکھائی دینے لگی بھارتی ایئر چیف نے 27فروری کو اپنی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو ان کی بڑی غلطی کے باعث ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا

کہنا تھا کہ اس حوالے تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پایا گیا کہ ہمارے اپنے میزائل نے غلطی سے ہیلی کاپٹر کو ہدف بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کررہے ہیں کہ یہ ہماری غلطی تھی اور ہم دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ مستقبل میں نہ ہو۔27 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے تباہ ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 فروری کو کشیدہ صورتحال کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورس اپنے ائر میزائل یونٹس کے ساتھ کسی بھی پاکستانی حملے کو روکنے کے لیے انتہائی الرٹ تھی۔ اسی وقت سرینگر ائرپورٹ کے قریب ائر ڈیفنس کے ریڈار کی اسکرین پر نچلی پرواز دیکھی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق ائر بیس کے چیف آپریشن افسر نے پرواز کرتے ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ فائر کا حکم دیا ہو اور وہ شناخت کرنے والے نظام سے شناخت نہ کر سکا ہو۔آئی ایف ایف سسٹم کے ذریعے زمین سے ملنے والے سگنلز کو سنا جاتا ہے اور پھر ایک منفرد سگنل کے ذریعے جواب دیا جاتا ہے جسے دوستانہ سگنلز قرار دیتے ہیں۔اس سسٹم کو خاص طور پر جنگی کشیدگی کے دوران فرینڈلی فائر سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح نہیں کہ جب ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا تو اس کا آئی ایف ایف کا سوئچ آف تھا یا پھر وہ کام نہیں کر رہا تھا۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…