پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی جیل میں بڑے بھائی سے ملاقات،  مریم نواز کی بھی پہلی بار ملاقات،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ   نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ شہباز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے سی ای سی اجلاس اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر اعتماد میں لیا۔سابق وزیر اعظم کی ملاقات کے لیے شریف فیملی کے افراد کی بیٹھک لگی۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف سے مریم نواز کی بھی آج پہلی بار ملاقات کرائی گئی، دونوں کی ملاقات کے موقع

پر خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ذرایع کے مطابق شہباز شریف نے سی ای سی اجلاس اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا احوال بتایا جبکہ مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام بھی نواز شریف کو دیا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان حکومت کے خلاف پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے پر اتفاق ہوا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…