منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے جڑواں بہنوں کا آ پریشن

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین میں ڈاکٹروں نے دو جڑواں بچیوں کو، جن کے جسم آپس میں جوڑے ہوئے تھے علیحدہ کرنے کے آپریشن میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی ہے۔چینی خبرساں ادارے ڑنہوا کے مطابق یہ بہنیں جن کی عمر تقریباً تین ماہ ہے کی کمر اور کہولے ایک دوسرے کے جسسم کے ساتھ جوڑے ہوئے تھے۔منگل کو شنگھائی میں واقع فیوڈن یونیورسٹی کے بچوں کے ہسپتال میں، جو جڑواں بچوں کو الگ کرنے میں مہارت رکھتا ہے، ہونے والا ان بچیوں کا آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔چائنا ڈیلی کے مطابق اس آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ڈاکٹروں نے بچیوں کے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کو بھیجے تھے جن کی مدد سے کمپنی نے ان کے جڑواں عضا کے ماڈل بنا کر دیے۔ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کو بھیجے تھے جن کی مدد سے کمپنی نے ان کے جوڑواں عضا کے ماڈل بنا کر دیےماڈلز سے ڈاکٹروں کو یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ ان جڑواں عضا کو کیسے علیحدہ کیا جائے۔ڈاکٹر زہنگ شان کا جو اس آپریشن کو کرنے والی ٹیم کے سربراہ تھے کہنا ہے کہ ’ اس سے ہمیں صیح مقام سے آپریشن شروع کرنے میں مدد ملی۔‘چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اب بہنوں کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جڑواں بچیاں 17 مارچ کو مشرقی چین کے جیائنگزی صوبے میں پیدا ہوئی تھیں اور پیدائش سے قبل ڈاکٹروں کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے کچھ عضا جوڑے ہوئے ہیں۔واضع رہے کہ سنہ 2014 میں امریکی ڈاکٹروں نے ایک بچے کے دل کا جس میں سوراخ تھے تھری ڈی ماڈل پرنٹ کیا تھا تاکہ آپریشن سے پہلے اس کا معائنہ کیا جا سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…